کورونا: وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا




اسلام آباد: کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر لاک ڈاون میں نرمی کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔

اجلاس میں اندرون ملک پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ  کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے  اجلاس میں وفاقی وزراء اورعسکری حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گلگت بلتستان کے وزیراعلٰیٰ ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق اتفاق رائے ہونے پر ملک بھر میں تجارتی مراکز10 مئی سے کھولے جانے کا قومی امکان ہے۔ کاروباری مراکز کھولنے کی صورت میں  کمیٹی ایس او پیز کی بھی منظوری دے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو 50 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,049 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 40 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ میں کورونا کے اب تک  8 ہزار 189 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 420، خیبرپختونخوا 3,499، بلوچستان 1,495، اسلام آباد 485، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 386 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

The post کورونا: وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں