اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار




کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان سے کاروبار کا آغاز ہوا اور 100 انڈیکس  چار سو سے زائد پوائنٹس نیچے چلا گیا۔

صبح کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی رہی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہینڈریڈ انڈیکس چار سو چوبیس پوائنٹس کمی سے تینتیس ہزار تین سو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔

کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں اور خریدار نہ ہونے کے سبب مندی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  شدید مندی دیکھی گئی  تھی اور 100 انڈیکس میں 264 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ کل 264 پوائنٹس کی کمی سے33728 پر بند یوئی اور150,581,190 شیئرز کا لین دین ہوا  تھا جن کی مالیت5,878,884,725 پاکستانی روپے رہی۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا

منگل مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر ایک سو ساٹھ روپے بائیس پیسے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر سترہ پیسے مہنگا ہوکر ایک سو ساٹھ روپے بائیس پیسے کا ہوگیا۔

The post اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں