گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا




کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے توقعات کے برعکس آج میری رپورٹ پھر سے مثبت آئی ہے۔ میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا اللہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی ہمت دی ہے اور دعا ہے کہ وہ شفا  بھی دے۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عمران اسماعیل نے  تمام چاہنے والوں سے دعاوَں کی درخواست ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ایسے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھایا ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا پہلا ٹیسٹ 27 اپریل کو ہوا تھا اور ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ سےدعا ہےکہ وبائی مرض سےنمٹنےکی ہمت دے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنےتمام گھر والوں کا ٹیسٹ کروا رہا ہوں، والدہ کل ہی بھائی کے گھر گئی ہیں،ان سب کا ٹیسٹ بھی کروانا ہے۔

The post گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں