شاپنگ مالز کھولنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کروں گا، وزیر صنعت پنجاب




لاہور: وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہےکہ شاپنگ مالزکی بندش سےپیداہونےوالی مشکلات کااحساس ہے اس حوالےسےوفاقی حکومت سےبات کروں گا۔

وزیر صنعت پنجاب نے آل پاکستان شاپنگ مال ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی جس میں لاک ڈاوَن کےباعث شاپنگ مالز کی بندش سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وفد کا کہنا تھا کہ شاپنگ مالز کی بندش سےمالی مشکلات کا سامنا ہے اور ملازمین کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

The post شاپنگ مالز کھولنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کروں گا، وزیر صنعت پنجاب appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں