امید ہے وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے، فیصل واوڈا




اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آبی وسائل کےمنصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے۔

دیامر بھاشا ڈیم کےکنٹریکٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وقت سے پہلے دیامربھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہو گی اور اس منصوبےسے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہو گی۔

بھاشا ڈیم کی تعمیراتی کام کے آغاز کا اعلان تاریخی ہے، عاصم سلیم باجوہ

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق آبی وسائل کومحفوظ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا ہے، وزارت آبی وسائل اور واپڈا کی کاوشوں سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متعلقہ حکام نےوزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت زرعی اورتوانائی ضروریات پرنیشنل واٹرسیکیورٹی اسٹریٹیجی اور ڈیمزکی تعمیرسے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کع ڈیم سے متعلق زیر التوا معاملات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف وجوہات کی بنا پرمنصوبے کی تعمیرمیں ایک دہائی سے ذیادہ کا وقت لگا۔ منصوبے پر کام شروع ہونے سے 16 ہزار500 نوکریاں پیدا ہوں گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے پرسیمنٹ اوراسٹیل کے بھرپوراستعمال سے صنعت کو سہارا ملے گا۔ دیامربھاشا ڈیم سے4500 میگاواٹ سستی بجلی بھی حاصل کی جاسکےگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیم کے گردونواح میں رقبے کی سوشل ڈیویلپمنٹ پر 78.5 ارب روپے خرچ  کیے جائیں گے۔ ڈیم میں6.4ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش ہوگی۔

متعلقہ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے ملک کو درپیش 12 ملین ایکڑفٹ کمی میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے زیادہ بہترین آپشن ہے۔ آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کی صلاحیت تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے جب کہ دیامر بھاشا ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے زیادہ بہترین آپشن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آبی ذخائر تعمیر کرنے کی بہت ضرورت ہے جب کہ پاکستان کے پاس دو ہزار 66 کیوبک کلومیٹر گلیشیئرز ہیں۔

The post امید ہے وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے، فیصل واوڈا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں