سپریم کورٹ کا پولیس تفتیشی افسران کی تربیت کا حکم




اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹ قبضہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے پولیس تفتیشی افسران کی تربیت کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہےکرمنل کیسز کی تفتیش پر مبنی کتابچہ تیار کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پولیس انسپکٹر جنرلز کو ٹریننگ اور تفتیش سے متعلق ہر سال کتابچہ تیار کرنا کا بھی حکم دیا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کرمنل تفتیش پر مبنی کتابچہ کی ہر سال یکم جولائی کو تجدید کی جائے۔ نیشنل پولیس سینٹر تفتیشی افسران کی تربیت کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: خورشید شاہ کےاہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئےنیب کاسپریم کورٹ سے رجوع

سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو پولیس کارکردگی میں بہتری لانے کا حکم دیتے ہوئے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہعوام کی جان و مال تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ نے اسلام پولیس چیف کو حکم دیا کہ اسلام آباد میں پلاٹ قبضہ کیس کے تفتیشی آفیسر تصدق حسین شاہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹائی جاتی ہے۔

The post سپریم کورٹ کا پولیس تفتیشی افسران کی تربیت کا حکم appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں