جناح اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج




کراچی: پولیس نے جناح اسپتال کراچی میں کورونا مریض کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کرنے والے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرکار کی مدعیت میں 7 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میں  درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جناح اسپتال کراچی میں کورونا کے مریض کی ہلاکت کے بعد مشتعل لواحقین نے احتجاج کیا تھا اور اسپتال میں توڑپھوڑ کردی تھی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کورونا مریض کی ہلاکت کے بعد لاش حوالے کرنے میں دیر کرنے پر لواحقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 803 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دس ہزار 155 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 14 ہزار 99 ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث عالمی معیشت کا 8 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا، رپورٹ

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 423، بلوچستان میں دو ہزار 310، آزاد کشمیر میں 105 اور گلگت بلتستان میں 501 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 866 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 284 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 243، پنجاب میں 234، بلوچستان میں 30، اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا

جناح اسپتال کراچی کی انچارج ڈاکٹرسیمی جمالی نے کا کہنا تھا کہ 20 سے زائد افراد نے مختلف وارڈز میں گھس کرتوڑ پھوڑکی۔ مشتعل افراد نےاسپتال کےعملے پر بھی تشدد کیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا کے مریض کے انتقال پر ڈی ایچ او کو آگاہ کیاجاتاہے۔ کورونا کے مریض کی قانونی کارروائی میں دیرہوسکتی ہے۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے کہا تھا کہ پولیس اوررینجرز نے متعدد افراد کوگرفتارکیاہے۔

گزشتہ رات پولیس نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

The post جناح اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں