پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک سامنے آئے گا، فواد چوہدری




اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک سامنے آئے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‏آج وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے تین بنیادی نکات پر رائے دی ہے۔

وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز مختلف اسپتالوں میں شروع ہو رہے ہیں، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی مدافعت (herd immunity) کا تصور انتہائ خطرناک ہو سکتا ہے اس طرح کی کوئی حکمت عملی ہر گز نہیں اپنانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا زکام نہیں ‎بلکہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، رائے تو ہر شخص دے سکتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی ہی مسئلے کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاؤن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

The post پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک سامنے آئے گا، فواد چوہدری appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں