ہمیں نااہل حکومت سے معیشت کی بہتری کی کوئی توقع نہیں، احسن اقبال




لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں نااہل حکومت سے کوئی توقع نہیں کہ وہ معیشت بہتر کرے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی دور میں بھارت کی دھمکیوں کا جواب دیا گیا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہر فیصلہ قومی مفاد میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال کارروائیاں جاری ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم کورونا سے پہلے معیشت کا لاک ڈاؤن بھگت چکے تھے۔ پی ٹی آئی معیشت کو مزید تباہ کرے گی اور
ہمیں نااہل حکومت سے کوئی توقع نہیں کہ وہ معیشت بہترکرے۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر علامتی تقریب منعقد ہو گی جبکہ کارکن 27 اور 28 مئی کو گھروں میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کریں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی دفاع کومضبوط بنایا اور دفاع کے لیے بیرونی دباوَ کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد کو جھوٹے الزامات پر معطل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی معطل کیا جائے، ہم سے دھاندلی کے ذریعے حکومت چھین لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں خطےکاایک بڑاملک افغان معاہدےمیں سازشیں کر رہاہے،شاہ محمود

احسن اقبال نے کہا کہ ہم حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے جبکہ ہم معیشت کو ناقابل تسخیر بنا رہے تھے۔

The post ہمیں نااہل حکومت سے معیشت کی بہتری کی کوئی توقع نہیں، احسن اقبال appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں