سجل علی نے مداحوں کو خدا کی نعمت قرار دے دیا




اسلام آباد: اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سجل علی نے مداحوں کو خدا کی نعمت قرار دے دیا۔

انسٹا گرام پر اپنی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے سجل کا کہنا تھا کہ ان سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اپنے دلوں میں مجھے جگہ دی۔

View this post on Instagram

You make my heart happy THANK YOU to all my fans for the love you’ve showered on us. All of you, are such a blessing. #blessed🙏

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on May 17, 2020 at 12:38am PDT

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی، نکاح خواں دولہے کا نام بھول گئے

یاد رہے کہ دو ماہ قبل سجل علی کی شادی اداکار احد رضا میر کے ساتھ ہوئی تھی، شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں سادگی سے ہوئی۔

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی پر مداحوں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ہم ٹی وی کے شاہکار ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ میں سجل اور احد رضا میر کی جوڑی ہٹ رہی۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس جوڑی کو شائقین حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھ کر بہت سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سجل علی کو گلابی عروسی جوڑے میں ملبوس جب کہ احد رضا میر کو سفید رنگ کی شیروانی  میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ابوظہبی میں دونوں کا نکاح سادگی سے ہوا۔

احدرضا میر اور سجل علی ہم ٹی وی کے ڈرامہ، یہ دل میرا، میں میاں بیوی کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب نکاح خواں دولہے کا نام ہی بھول گئے اور احمد رضا میر کہہ گئے تو پھر ساتھ بیٹھے افراد نے نکاح خواں کو دولہے کا نام یاد کرایا۔

سجل علی نے انسٹا گرام پر اپنا نام بدل کر سجل احد میر کر دیا۔

The post سجل علی نے مداحوں کو خدا کی نعمت قرار دے دیا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں