پنجاب میں کورونا کے مزید 709 کیسز رپورٹ




لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 709 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 685 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابقپنجاب میں کورونا وائرس سے اموت کی تعداد 290 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 985 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 13 ہزار 101 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 17 ہزار 947  ہے۔

کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 554، بلوچستان میں 2 ہزار 885، آزاد کشمیر میں 133 اور گلگت بلتستان میں 556 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,138 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 345 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 299، پنجاب میں 289، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 09 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا۔

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ  14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

The post پنجاب میں کورونا کے مزید 709 کیسز رپورٹ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں