ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا




لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جو مجھ سے رابطے میں رہے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہیں اور وہ قرنطینہ میں ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: پاکستان میں 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر

گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے والی شاہین رضا کو رواں ہفتے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہین رضا پاکستان میں پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔

The post ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں