’ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ‘




اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 لاکھ 83 ہزارسےزائدٹیسٹ ہوچکےہیں جبکہ 56 ہزار 349 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا سے 55 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے 3 لاکھ کےقریب اموات ہو چکی ہیں۔

سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ان کا کہنا تھا کہ بازاروں میں احتیاطی تدابیر پرعمل نہیں ہو رہا، عید کے بعد حکومت صورتحال کا دوبارہ جائزہ لےگی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صورتحال یہی رہی تو حکومت لاک ڈاوَن میں نرمی کےفیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بیماری کے پھیلاوَ کا سبب نہ بنیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 1167 اموات ہوچکی ہیں جب کہ56 ہزار349 افراد متاثر ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں20 ہزار77، خیبرپختونخوا7 ہزار905، بلوچستان 3 ہزار 407، اسلام آباد1641، گلگت بلتستان619 اور آزادکشمیرمیں209کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

The post ’ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ‘ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں