حکومت کا ہفتے میں 5 روز تمام کاروبار کھلے رکھنے کا فیصلہ




اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں 5 روز تمام کاروبار کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجےتک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، کریانہ، گروسری اور پٹرول پمپس ہفتے میں 7 دن کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ ایس اوپیز کےساتھ چلتی رہےگی جبکہ ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

اس کے علاوہ ملک بھرمیں تفریح گاہیں بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post حکومت کا ہفتے میں 5 روز تمام کاروبار کھلے رکھنے کا فیصلہ appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں