سندھ: صوبائی وزیر کورونا کے باعث اسپتال میں انتقال کر گئے




کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد گزشتہ کچھ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے23 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد سے مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا لیکن بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 63 لاکھ سے بڑھ گئی، 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہلاکتیں

مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مرحوم گڈاپ کے ٹاؤن ناظم بھی رہے تھے۔ وہ پی ایس 88 ملیر ٹو سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ بلوچ ایک محنتی اور بہادر پارٹی رہنما تھے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے ’ریمیڈیسیور‘ دوا کے ہنگامی استعمال کی منظوری

انہوں نے تصدیق کی کہ مرتضیٰ بلوچ کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمی پورا کرنا بہت مشکل ہے۔

The post سندھ: صوبائی وزیر کورونا کے باعث اسپتال میں انتقال کر گئے appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں