ن لیگ سرکس سے نہیں ڈریگی، ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریگی: مریم اورنگزیب




لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کی کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ساری کارروائی عمران خان کے حکم پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سے پوری قوم واقف ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بغیر نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ اس سرکس سے نہیں ڈرے گی۔

ان کا دعویٰ تھا کہ اس وقت ماڈل ٹاؤن میں کرفیو نافذ ہے اور ن لیگی ورکرز پرلاٹھی چارج کیا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں استفسار کیا ہے کہ جب شہبازشریف نیب کے تمام سوالات کے جوابات دے چکے ہیں تو پھرایک نوٹس پر پیش نہ ہونے پہ گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ میاں شہبازشریف نیب کی پوری کارروائی حصہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
کل ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی درخواست کی سماعت ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب کو بتایا ہے کہ نیب کے افسران کو کورونا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں بدنیتی پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم کی نظر میں نیب کورونا کی ویکسین ہے، احسن اقبال

انہوں نے استفسار کیا کہ نیب کے کون سے ایسے سوالات ہیں جو 133 دنوں میں پورے نہیں ہو سکے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک روپےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی توآج پھر کیوں یہ سرکس لگایا گیا؟

ن لیگ کی مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو گرفتار کرنے بنی گالہ جائیں گے۔ انہوں نے کہنا تھا کہ ارباب اقتدار چینی چوری سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے عوام سے روز جھوٹ بولا جاتا ہے لیکن انہیں بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی: شہبازشریف کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف قرار داد

سابق وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرے گی۔

The post ن لیگ سرکس سے نہیں ڈریگی، ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریگی: مریم اورنگزیب appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں