کورونا: وزارت تجارت کل سے تین دن تک بند رہے گی




اسلام آباد: وفاقی وزارت تجارت کو آئندہ تین دن کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کورونا: وزیراعظم کا اہم خطاب 24 گھنٹے میں متوقع

ہم نیوز نے  اس ضمن میں وزارت تجارت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت کے کچھ ملازمین میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خدشات ہیں۔

ترجمان وزارت تجارت کے مطابق کچھ ملازمین میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

وفاقی حکومت کا انتباہ، لاک ڈاؤن سخت ہوسکتا ہے: شبلی فراز

ہم نیوز نے وزارت کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت تجارت کو آئندہ تین دن کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کے پی کے: حکومت کا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مارکیٹیں سیل کرنے کا فیصلہ

وزارت تجارت کو کل سے  آئندہ تین دن تک بند رکھ کر جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

The post کورونا: وزارت تجارت کل سے تین دن تک بند رہے گی appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں