وزیراعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال




اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں جاری سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ضمن میں اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ پانی کے ذخائر اور بڑے زرعی فارمز کے منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں حب اور بوستان میں صنعتی ترقیاتی زون کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر شہر اور بندر گاہ کو ترقی دینے کی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں