چاند گرہن: آج شب دس بجکر 46 منٹ پر ہوگا




اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج چاند گرہن دیکھا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز شب دس بجکر 46 منٹ پر ہو گا۔

پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا: لوگوں کی دلچسپی عروج پر

ماہرین کے مطابق چاند گرہن ساڑھے 12 بجے مکمل ہو گا اورتقریباً دو بجے ختم ہو جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جب سورج اور چاند کے درمیان زمین آجاتی ہے تو چاند کو گرہن لگنا کہتے ہیں۔

’بلڈ مون‘ اپنی پراسرار دلکشی کے ساتھ آسمانوں پر نمودار

ماہ رواں میں 21 جون کو سورج گرہن بھی لگے گا۔ رواں سال کے پہلے سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے کہ جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر بھی کہتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رنگ آف فائر کا نظارہ سکھر سے گوادر تک کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن صبح پونے 9 بجے شروع ہوگا اور دوپہر ڈھائی بجے تک دکھائی دے گا۔

پاکستان میں طویل دورانیے کا سورج گرہن، مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام

سال رواں کا پہلا چاند گرہن دس اور گیارہ جنوری 2020 کی درمیانی شب ہوا تھا۔

The post چاند گرہن: آج شب دس بجکر 46 منٹ پر ہوگا appeared first on ہم نیوز.

اپنا تبصرہ بھیجیں