شہداء پاکستان – عمیمہ ساجد




میں کیا داستان بیان کروں تمہاری
اس ملک کا مان ہو تم
چٹان کی طرح بلند و مضبوط حوصلے تمہارے
اس ملک کی شان ہو تم
شہداء پاکستان ہو تم
جو ہزار جنگیں لڑ کر بھی نہ ٹوٹی
وہ مضبوط تلوار ہو تم
ہر اہلِ وطن کے دل میں موجود
وہ فخر و وقار ہو تم
شہداء پاکستان ہو تم
ہر پاکستانی کے جسم میں بے ساختہ دوڑتا ہوا
نایاب لہو ہو تم
میرے ملک کے ہر کونے کو جو مہکاتی ہے
وہ لازوال خوشبو ہو تم
شہداء پاکستان ہو تم
جس کی لو ہر نسل تک اپنی روشنی پہنچاتی ہے
تاقیامت جلنے والا وہ دیا ہو تم
ہر نماز میں ارضِ وطن کی سلامتی کیلئے کی جانے والی
نیک دلوں کی دعا ہو تم
شہداء پاکستان ہو تم

اپنا تبصرہ بھیجیں