Home » آرزو – حرا زرین
شاعری

آرزو – حرا زرین

حرم میں دمِ آخریں چاہتی ہوں
میں شہرِ نبی میں زمیں چاہتی ہوں

نہ حائل ہو مابین کوئی حجابت
میں آقا کو ایسے قریں چاہتی ہوں
علی کی شجاعت ، عمر کی قیادت
بلالی اذاں دل نشیں چاہتی ہوں
ہدایت کی طالب ، خطاؤں پہ نادم
درِ مصطفیٰ پر جبیں چاہتی ہوں

نہیں مانگتی مال و دولت، وجاہت
الہٰی میں خلدِ بریں چاہتی ہوں
پلائیں مجھے جامِ کوثر محمد
میں قسمت کو ایسا نگیں چاہتی ہوں
تیقن کی شمع سے دل ہو منور
نگاہوں کو اپنی امیں چاہتی ہوں

Add Comment

Click here to post a comment