Home » ﷲ کلام کرتا ہے!! – ہادیہ جنید گابا
شاعری

ﷲ کلام کرتا ہے!! – ہادیہ جنید گابا

کلام تیرا سب سے اعلیٰ،کلیم تو نہ پنہا کسی سے،
کلمہ جسکو نصیب تیرا،رہ سکتا نہیں وہ پیچھے کسی سے!

کلام کے لیے تو ہر وقت ہے حاضر،بندے کا اپنا نصیب ہے یہ،
وہ اس یقیں سے کلام کرے کہ نہیں ہے دور تو کبھی کسی سے!

کلیم تو کہ کلام تیرا،بلندیوں کے قریب کردے،
جو صفتِ کلیم پہ بھروسہ کرلے،یہ ڈور پھر نہ ٹوٹے کسی سے!

وقتِ تحجّد تجھ سے کلام،تیری دوستی اور تیرا ساتھ،
لطف ایسا مومن کو دے کہ،دل ہلکا کرے نہ وہ پھر کسی سے!

کلیم تو ہے اور طاقت کلام کی،یہ بھی تو تیری ہی عطا ہے،
اے کلیم خود سے دور نہ کرنا،کیا خاک قریب ہوسکینگے کسی سے!!

Add Comment

Click here to post a comment