یہ بہتا لہو
یہ تڑپتے لاشے
یہ سرخ سرخ گلیاں
یہ ماتم کناں راہیں
یہ زخم زخم فضائیں
یہ نوحہ کرتی ہوائیں
درد کی دہلیز پر کھڑا
ہر اک سنا رہا ہے
وفاوں کے قصے
جفاوں کی داستانیں
جو سن سکو تو سنو
کہ
راہیں بھِی بدلی
نگاہیں بھی بدلی
ہاں تم نے تو اپنی
وفائیں بھی بدلی
مگر
سرزد ہم ہی سے
یہ جرم وفا ہوا
ہم آج بھی
محبتوں کے
قرض وہ چکا رہے ہیں
جو نہ تھے ہم پر
فرض وہ بھی نبھا رہے ہیں
لہو ہم اپنا بہا رہے ہیں
لہو ہم اپنا بہا رہے ہیں
{ اسریٰ غوری}

Name : Asra Ghauri .
Education : M. A. Islamic Studies.
Writer, blogger.
Editor of web www.noukeqalam.com
Lives In Pakistan.
آپ بہت اچھے شاعر ھو واقعی
جزاک اللہ خیر