ماہ رمضان – حلیمہ نعیم




یہ ہے وه ساعتِ اطہر
کہ جس میں رحمتِ باری
برستی ہے دو عالم میں
کہ جیسے ہوں حسیں لمحے
کہ جیسے ہر طرف چٹخی ہوں
خوش رنگ کلیاں ،جن کی خوشبو نے ،
معطر کر دیا ہو سارا منظر ہی!
کہ جس ماہِ مبارک میں
خدا کی خاص رحمت اور عنایت ہو ۔۔
کُھلیں ہوں سارے دروازے ،
صرف جنت کے ۔۔
کہ جس ماہ ِ مبارک کو
فضیلت ہو اس لیے حاصل
کہ جس کی خاص ساعت میں
اتارا آسماں سے میرے آقاؐ پر
نویدِ صبح کی مانند
معزز مصحفِ قرآں
شکر کرنے صبر کرنے کا ہے یہ ماہ اے لوگو
یہ دنیا تو ہے چند روزہ ،
کہ جس کے بعد ہے جنت حقیقت
کرلو تیاری
یہ ہے پیغامِ ماہِ صیام ،
کہتے ہیں جسے ماہِ قرآن

ماہ رمضان – حلیمہ نعیم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں