Launch of Electronic Training Program: Saudi Human Resources




ریاض: سعودی عرب میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور افرادی قوت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت الیکٹرانک ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے سعودی ہیومن ریسورسز ترقیاتی فنڈ نے مسک اکیڈمی کے تعاون کے ساتھ مقامی افرادی قوت کے لیے الیکٹرانک ٹریننگ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ہیومن ریسورسز ترقیاتی فنڈ (ہدف) نے مسک اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سعودی افرادی قوت کو مختلف الیکٹرانک پروگرامز کی ٹریننگ دی جائے گی جبکہ ان ٹریننگ پروگراموں کا مقصد مقامی افرادی قوت کے لیے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق  دونوں ادارے سعودی فنڈ اور مسک کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی، جن میں بزنس اینالیسز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیٹا اینالیسز، ڈیٹا انجینیئرنگ، بزنس اینالاٹکس، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، ویب ایپلی کیشن انٹر فیس، ویب ڈیویلپمنٹ، آئی او ایس ڈیویلپمنٹ، پروگرامنگ اور خودمختار گاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ شامل ہے جبکہ ان پروگراموں کی ٹریننگ میں دلچسپی رکھنے والےافراد سرکاری ای ٹریننگ ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

ویب سائٹ: doroob.sa

اپنا تبصرہ بھیجیں