واٹس ایپ صارفین کیلیے زبردست خوشخبری – Urdu News – Today News




واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ انفو ویب کے مطابق کمپنی نے اپنی ٹیسٹ بلڈز میں ایک فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اسکرین شاٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ صارف کسی کو بھی واٹس ایپ ویب ورژن پر جب کسی کو کال کی جائے گی تو ایک نئی ونڈو اوپن ہوجائے گی، جس میں کال کے لیے کنٹرولز موجود ہوں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن پر ویڈیو کال کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے فیس بک میسنجر رومز کے شارٹ کٹ کا استعمال کرنا ہوتا ہے مگر نیا فیچر واٹس ایپ ویب ورژن کو اس سہولت سے لیس کردے گی۔

یہ فیچر فی الحال تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے تو ابھی کہنا مشکل ہے کہ کب تک ڈیسک ٹاپ ورژن میں کالز سپورٹ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں