Prepared blue-rimmed spectacles from screens




بیجنگ: چینی کمپنی شیاؤمی نے نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حیرت انگیزعینک متعارف کروادیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی نے ایسی عینک متعارف کروائی ہے جو کہ آنکھوں کو موبائل اسکرینز اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی کے اس اسپیشل عینک میں ہائی ڈیفینیشن نائلون لینسس موجود ہیں جو آپ کی آنکھوں کو 80 فیصد تک نیلی شعاعوں سے اور 93 فیصد تک عام شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

خیال رہے اس عینک کا وزن 15.5 گرام ہے اور یہ مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہی مفید ہے جبکہ ابھی ابتدائی طور پر چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت صرف 29 ڈالر ہے۔

واضح رہے عینک کا نام ‘میجیا’ اینٹی بلو رے گلاسس ہے جو اس سے پہلے اپریل میں مارکیٹ میں پیش کی گئی تھی لیکن اب اسے مزید اپ ڈیٹ کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں