Chance of winter rain and snow in upper areas:




اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بلوچستان کے کچھ اضلاع سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے  اور بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا اور جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ سے اتوار تک بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور میں جمعہ سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے اور بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ  ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکم موسمیات کے مطابق  جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ  حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان سے متعلق محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے  کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ  جمعہ سے ہفتہ قلعہ عبد اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوجانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں