Free Wi-Fi internet service across the country:




ریاض: سعودی عرب میں کم از کم 60 ہزار مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس مہیا کی جائی گی اور سی آئی ٹی سی فری وائی فائی سروس کو مانیٹر بھی کرے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فری وائی فائی سروس کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی مہم کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے  اور مقامات جہاں فری وائی فائی مہیا کی جائے گی ان میں ہسپتالیں، مالز، پبلک پارکس اور مسجد نبوی اور مسجد حرام شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے ٹیلی کام سروسز مہیا کرنے والی کمپنوں کے ساتھ مل کر یہ فری وائی فائی سروس کی فراہمی پر عمل در آمد کرے گی اور  فری وائی فائی سروس کو باقاعدگی سے مانیٹر بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں