ملکی وے کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں کی باقیات دریافت




سلوان ڈیجیٹل اسکائی سرویسیس کے ماہرِ فلکیات نے ہماری کہکشاں ‘ملکی وے گیلیکسی’ کی گہرائیوں میں پوشیدہ ایک دوسری کہکشاں کی باقیات دریافت کی ہیں۔

ماہرین کی یہ دریافت کے حوالے سے نتائج رائل فلکیاتی سوسائٹی کے ماہانہ جریدے میں شائع ہوا ہے۔ محققین کا کہنا ہے اس دریافت سے ہمیں اپنی کہکشاں کی تاریخ کو مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔

دریافت شدہ کہکشاں کی باقیات کو سائسدانوں نے ہریکلز کا نام دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر دس ارب سال پہلے ایک کہکشاں ہماری کہکشاں سے اُس وقت ٹکرائی ہو جب ہماری کہکشاں ابھی ابتدائی دور میں تھی۔

The post ملکی وے کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں کی باقیات دریافت appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

اپنا تبصرہ بھیجیں