Home » دبئی میں‌ دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف –
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

دبئی میں‌ دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف –

دبئی: متحدہ عرب امارات  کے محکمہ شہری دفاع نے اپنی نوعیت کی پہلی جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ گاڑی متعارف کرادی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ میں پہلی جبکہ دنیا میں دوسری جدید الیکٹرانک فائربریگیڈ متعارف کرائی ۔

محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خبیر راشد المطروشی نے تعارفی تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فائربریگیڈ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ کارکردگی کے اعتبار سے چالیس فیصد بہتر ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایل ای ڈی سسٹم سے آراستہ ہے۔، اس گاڑی میں سی اے این – بی یو ایس ٹی ٹیکنالوجی والا کنٹرول سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کا  آپریشنل سسٹم 17 انچ کے اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ’اس فائر بریگیڈ میں روزن پاور این ایچ 35 نامی آگ بجھانے کا سسٹم نصب کیا گیا ہے، واٹر ٹینک میں چار ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے جبکہ جھاگ والے ٹینک میں  چار سو لیٹر تک پانی بھرنے کی گنجائش ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی میں چار جدید ترین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ ٹینکوں میں پانی اور جھاگ کی مقدار معلوم کرنے کے لیے آلے لگائے گے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس فائربریگیڈ کو ایکسپریس چارجر کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے، 40 منٹ میں 80 فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے، جو چھ تا آٹھ گھنٹے بغیر کسی وقفے کے چل سکتی ہے، یہ گاڑی ہر طرح کی آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Comments

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。