Home » عائشہؓ نے لوٹ لیا مجھ کو۔ خرید کر باندھ لیا مجھ کو۔ مریم خالد
Uncategorized بلاگز

عائشہؓ نے لوٹ لیا مجھ کو۔ خرید کر باندھ لیا مجھ کو۔ مریم خالد

مجھے الله کے نبیﷺ سے شروع سے محبت تو نہیں تھی۔ بہت بچپن میں مجھے لگتا تھا وہ بہت بڑے آدمی ہیں۔ بہت مذہبی اور یقیناً بہت سخت۔ مجھے لگتا تھا وہ مجھے سائیکل چلاتا دیکھیں گے تو ناراض ہوں گے۔ مجھے ہر وقت امرود کے درخت پہ جھولتا دیکھیں گے تو ڈانٹیں گے۔ ہمسائیوں کی دیوار پھلانگ کر گلاب توڑتا دیکھیں گے تو نجانے کتنی وعیدیں سننے کو مل جائیں گی۔

چاہے وہ گھر ہمسائیوں سے ہر وقت خالی رہتا تھا مگر الله کے نبیﷺ کے اصول بھی تو بہت سخت ہوں گے ناں۔ میرا ہر وقت گیراج میں آفت کی طرح سکوٹی چلانا انہیں کہاں پسند آئے گا۔ چھت پہ انگور کی بیل پہ رسائی کے آخری کچے یا پکے انگور تک جھکے ہونا انہیں کیسے اچھا لگ سکتا ہے؟ خرگوشوں، بکری کے بچوں اور چوزوں میں ہر وقت گھسے رہنا دیکھ کر وہ ناپسندیدگی کے سوا کیا کریں گے؟ مجھے لگتا تھا وہ مجھے بالکل اچھا بچہ نہیں سمجھیں گے۔ سارے نبیوں کے قصے یاد کر لیے مگر وہ سیرت کی کتاب کا ڈر! کبھی ہاتھ نہ لگا پائی اسے۔ نجانے کون سا لمحہ تھا جب شاید بار سیرت کی ایک کتاب کو پکڑا کہ جس کا عنوان رسول اللهﷺ کے مزاح پہ تھا۔

پہلا قصہ جو نگاہوں سے گزرا وہ عائشہؓ کے گڑیوں سے کھیلنے کا تھا۔ ان کے کھلونوں میں پَر والے گھوڑے تھے۔ وہ صفحہ میں نے کتنے برس پڑھا، مجھے یاد بھی نہیں۔ کوئی میرا دل لے کے بیٹھ گیا تھا۔ وہ تو میری سہیلی تھی، جو مجھے کتابوں میں ملی تھی! میں نے کتاب میں ورق ورق دیکھ کر عائشہؓ کا نام ڈھونڈ کے ان کے قصے دل میں رقم کیے۔ وہ ہر ادا میں خوبصورت تھیں، ہر کام میں خوش کن۔ وہی میری ہی عمر، وہی شوخی، وہی چلبلاپن، وہی لاابالی پن۔ وہ جو چاہتی تھیں، کر لیتی تھیں، کروا لیتی تھیں۔ میں نے انہیں ہار گماتے دیکھا، گما کر ویرانے میں بےفکری سے سوتے ہوئے دیکھا۔ آٹا گوندھ کے سو جاتے ہوئے دیکھا، بکری کو ان کا آٹا کھا جاتے ہوئے دیکھا۔ ناز اٹھواتے ہوئے دیکھا، غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا۔ مسکراتے ہوئے دیکھا، رو رو کر بےحال ہوتے ہوئے پایا۔

انہیں محبتیں لوٹتے ہوئے دیکھا، جان لٹاتے ہوئے پایا۔ کبھی مال کا تقاضہ کرتے دیکھا، کبھی دن بھر بھوکا رہ کے شوہر کے لیے کھجوریں بچاتے ہوئے پایا۔ دن میں دوڑ لگاتے ہوئے دیکھا، شب کا آنچل اشکوں سے بھگوتے ہوئے دیکھا۔ عائشہؓ نے لوٹ لیا مجھ کو۔ خرید کر باندھ لیا مجھ کو۔ لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں۔ بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں۔ بیویاں یہ ہوتی ہیں۔ مائیں ان کو کہتے ہیں۔ کیا نہیں سکھایا عائشہؓ نے مجھے؟ گڑیوں کے کھیلنے سے شروع ہوا تھا، پکڑ کے کہاں لے گئیں مجھے؟ یہ بات سچ ہے، مجھے رسول اللهﷺ سے محبت عائشہؓ کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اگر وہ عائشہؓ کے شوہر تھے اور عائشہؓ کو ان سے محبت تھی تو مجھے بھی ان سے محبت تھی۔ مجھے سیرت سے جوڑنے کی بنیاد عائشہؓ نے رکھی تھی۔ یہ ہوتی ہیں بیویاں! شوہر سے محبت یوں کرتی ہیں کہ زمانہ یہ جام انڈیلنے پہ مجبور ہو جاتا ہے۔

کبھی جنت کا سوچوں تو روح اس تمنا پہ سرشار رہتی ہے کہ رحمتِ عالمﷺ سے ملنے کے بعد عائشہؓ سے ملاقات ہو گی۔ ان سے گلے ملنے کی چاہت پہ زیست کا سفر گزر رہا ہے۔ ان کے کندھوں پہ سر رکھ کر دیر تک اس خوشبو کو سانسوں میں بسانا ہے۔ ان کے ہاتھوں کو تھام کر چہرے کا لمس محسوس کرنا ہے۔ الله کے نبی سے کہنا ہے، ہمیں کھیلنے کی اجازت دیں۔

وہاں جنت میں عائشہؓ کے ساتھ پَروں والے گھوڑوں پہ بادلوں میں اڑنا ہے۔ مچھلیوں پہ بیٹھ کے پانیوں میں اترنا ہے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں سے نیچے سبزہ زاروں پہ کودنا ہے۔ جنت میں کوئی گرتا یا ڈوبتا تھوڑی ہے؟ ہم وہاں فاطمہؓ کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گلابوں کو چُرائیں گے۔ خدیجہؓ کے آنگن میں سائیکل چلائیں گے۔ مہکتی بہاروں میں انگور اور امرود توڑ کر کھائیں گے۔ مجھے یقین ہے، الله کے نبیﷺ ہمیں دیکھ کر مسکرائیں گے۔

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。