Home » روزہ سے متلعق چند اہم مسائل جو ہر ایک کو معلوم ہونے چاہیے
Uncategorized

روزہ سے متلعق چند اہم مسائل جو ہر ایک کو معلوم ہونے چاہیے

روزہ سے متلعق چند اہم مسائل جو ہر ایک کو معلوم ہونے چاہیے:* * ایسا مریض جس کو روزہ رکھنے سے ناقابل برداشت تکلیف پہنچے، یا مرض بڑھ جانے کا قوی اندیشہ ہو یا وہ شرعی مسافر ہے تو اس کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے مگر اس کو اپنے چھوڑے ہوئے روزوں کی دوسرے دنوں میں قضا کرنا ضروری ہے، خواہ مسلسل کرے یامتفرق طور پر۔

* جو لوگ کسی وجہ سے روزہ رکھنے سے معذور ہوں، اُن کے لئے بھی ضروری ہے کہ رمضان المبارک میں کھلّم کھلّا کھانے پینے سے بچیں،اور بظاہر روزہ داروں کی طرح رہیں۔*حیض اُ س خون کا نام ہے جو عورت کوعموماً ہر ماہ کم از کم 3 دن، اور زیادہ سے زیادہ 10 دن تک آتا ہے۔* نفاس اُس خون کا نام ہے جو عورت کو بچے کی پیدائش کے بعد زیادہ سے زیادہ 40 دن تک آتا ہے۔ * اِن دَونوں حالتوں میں عورت روزہ نہیں رکھ سکتی ہے ۔ بلکہ اُس کو رمضان کے بعد اِن دَونوں حالتوں میں چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاکرنی ہوگی۔ روزہ کا فدیہ دینا کافی نہیں ہوگا۔* نماز اور روزہ میں تھوڑا فرق ہے کہ اِن دَونوں حالتوں میں عورتوں کے لئے نماز بالکل ہی معاف ہے، یعنی نماز کی کوئی قضا بھی نہیں ہے۔ لیکن رمضان کے روزہ کی بعد میں قضا ہے۔* اِن دونوں حالتوں میں عورت قرآن کی تلاوت بھی نہیں کرسکتی ہے ، البتہ اللہ کا ذکر کرسکتی ہے۔

* حیض ونفاس کا خون شروع ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، یعنی روزہ رکھنے کے بعد اگر کسی عورت کو ماہواری آجائے تو اُس کاروزہ فاسد ہوجائے گا مگر عورت کے لئے مستحب یہ ہے کہ شام تک روزہ دار کی طرح کھانے پینے سے رکی رہے۔ * اگر کوئی عورت دن میں کسی وقت حیض ونفاس سے پاک ہوجائے تو اس کے لئے بھی مستحب یہی ہے کہ شام تک کھانے پینے سے پرہیز کرے۔ البتہ غسل سے فارغ ہوجائے تاکہ اگلے دن سے روزہ شروع کرے۔ * حیض ونفاس والی عورت اگر رمضان میں سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے پاک ہوگئی تو اُس پر روزہ رکھنا ضروری ہےاگرچہ وہ سحریکا وقت ختم ہونے کے بعد ہی غسل کرے۔* بعض خواتین رمضان میں عارضی طور پر ماہواری روکنے والی دوا استعمال کرلیتی ہیں تاکہ رمضان میں روزے رکھتی رہیں، بعد میں قضاکی دشواری نہ آئے، تو شرعی اعتبار سے ایسی دوائیں استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔

* نفاس کا خون اگر 40 دن سے کم مثلاً 20 یا 30 دن میں بند ہوجائے، تو عورت کو چاہئے کہ غسل کرکے نماز اور روزہ شروع کردے۔ 40دن کا انتظار کرنا غلط ہے۔ البتہ اگر کمزوری بہت زیادہ ہے تو روزہ نہ رکھے۔* روزہ کی حالت میں عورت کے لبوں پر سرخی لگانے سے روزہ میں کوئی خرابی نہیں آتی ہے۔ لیکن اگر منہ کے اندر پہنچنے کا احتمال ہو تو مکروہ ہے۔* * روزہ میں بیوی سے باقاعدہ ہم بستری نہیں کی ہے بلکہ صرف بوس وکنار ہونے یا ساتھ لیٹنے کی وجہ سے انزال ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کے ساتھ ایک روزہ کی قضاء کرنی ہوگی۔ (یاد رہے کہ رمضان کے ایک روزہ کی فضیلت پورے سال روزہ رکھ کر بھی حاصل نہیں کی جاسکتی ہے)۔* اگر رمضان کے روزے کی حالت میں قصداً باقاعدہ صحبت کرلی ہے تو دونوں میاں بیوی پر ایک ایک روزہ کی قضا کے ساتھ‘ ہر ایک کو مسلسل 60۰ دن کے روزے رکھنے ہوں گے ،

روزہ کی طاقت نہ ہونے کی صورت میں ہر ایک کو 60 مسکینوں کو کھانا کھلانا پڑے گا۔* حمل کی وجہ سے اگر روزہ رکھنا دشوار ہے تو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، لیکن رمضان کے بعد چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی۔ روزوں کا فدیہ دینا کافی نہیں ہوگا۔* اگر کسی عورت یا مرد کے ذمہ غسل کرنا واجب ہے اور سحری کا وقت ختم ہوگیا، تو کوئی حرج نہیں۔ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی غسل کیا جاسکتا ہے۔ اس سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔* روزہ کی حالت میں سوتے ہوئے اگر احتلام ہوجائے تو روزہ میں کوئی خرابی نہیں آتی، روزہ بدستور باقی رہتا ہے ، البتہ غسل کرناواجب ہے۔ جن لوگوں پر روزہ فرض ہے ، پھر کسی وجہ سے ان کا روزہ فاسد ہوجائے تو اُن پر واجب ہے کہ دن کے باقی حصے میں روزہ داروں کیطرح رہیں۔ اور کھانے پینے اور جنسی افعال سے پرہیز کریں۔* بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔* خود بخود بلاقصد قے ہوجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。