انتخاب کی آزادی




شوخ رنگ کی بنارسی ساڑھی کے اوپر سادہ سے انداز میں نقاب پہنے یہ لڑکی کوئ عام لڑکی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم Slim Dog Millinior کے موسیقار اے آر رحمان کی صاحبزادی ہیں جو اپنے والد کی فلم کے دس سال مکمل ہونے کی تقریب میں یوں باپردہ شریک ہوئ ہیں ۔ناظرین کی جانب سے پذیرائ کے باوجود انہیں اور اُن کے والد کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا جاتا رہا کہ یہ دو رخی رویہ ہے اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ یہ میری بیٹی کی اپنی پسند ہے اور اسے اس کا حق حاصل ہے
ممبئی : بین الااقوامی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان
اور ان کی بیٹی ان دنوں سوشل میڈیا کے نشانے پر ہے، تاہم اے آر رحمان نے ناقدین کو کرارا جواب دے ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘سلم ڈاگ ملینیئر’ کے دس سال پورے ہونے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ باحجاب اپنے والد کا انٹرویو کیا۔
جس کے بعد بھارتی موسیقار اور گلوکار کی بیٹی کے حجاب پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے منفی پروپیگنڈا شروع کرتے ہوئے اے آر رحمان کو ایک قدامت پسند شخص قرار دے دیا۔
بعدازاں آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے نقاب کے معاملے پر آواز بلند کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے ڈالا ، انہوں نےسوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھاکہ ’’ فریڈم ٹو چوائس‘‘۔
The precious ladies of my family Khatija ,Raheema and Sairaa with NitaAmbaniji #freedomtochoose

اپنا تبصرہ بھیجیں