آج بھی مریم قفس میں ہے – زرافشاں فرحین




آج بھی مریم قفس میں ہے……! اجلا پاکیزہ معصوم چہرہ ……. مجسم سوال آنکھیں ……. کرب میں ڈوبی دھمیمی دھیمی سسکیاں ……. مگر اپنی عصمت وعفت کی حفاظت کے لئے پختہ ارادے …….
اپنی مقدس سرزمیں کی سلامتی وبقاء کے لئے نازک ہاتھوں میں خوفناک جنگی ہتھیاروں کے خلاف پتھر اٹھائے ، آج کسی ویرانے میں خوف و دہشت کے قرنطینہ میں جانے کو ہرگز تیار نہیں. کل کی مقدس مریم بھی اپنوں کی بے اعتنائی بہتان طرازی اور مفاد پرستی کی صلیب پر مشق ستم بنیں …… مگر رب کے دامن کو تھامے صبر واستقامت کا کوہ گراں بن گئیں اور سرخرو ٹہریں….
آج کی مریم بھی فلسطین کی لہو رنگ سرزمین پہ پوری استقامت کے ساتھ کھڑی ہے ……. بیت المقدس گناہ سے پاک کرنے والی سرزمیں فلسطین کی مریمات اور مرابطات کے ساتھ دنیا کا ذرہ ذرہ گواہ ہے کہ….. ظلم وجبر کی 53 سالہ داستان اب ختم ہونے کو ہے. امت مسلمہ کی ہر خاتون مریم “ہے کلنا مریم”…….. وہ بیت المقدس کل بھی ہمارا تھا ، آج بھی ہمارا ہے!
کلنا مریم….. اے سرزمین فلسطین ہم سب امت کی بیٹیاں حاضر ہیں…… ان اللہ معنا.. ..حسبنا اللہ ونعم المولی ونعم النصیر

اپنا تبصرہ بھیجیں