عالم اسلام

فلسطین مارچ میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی تقریر کے اہم نکات:

اسماعیل ہنیہ کا ویڈیو لنک سے براہ راست خطاب جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں۔ کل کے فلسطین مارچ میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی تقریر کے اہم نکات:

میں آپ سب کو فلسطین کے جری مجاہدین کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔ میں آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی سرزمین سے حق و آزادی کی صدا بلند کررہے ہیں۔ یہ وہ تحریک ہے جس میں شہید القسام اور ان جیسے کئی شہدا کی قربانی شامل ہے۔ میں حالیہ کامیابی آپ سب میں تقسیم کرتا ہوں کیونکہ آپ سب لمحہ بہ لمحہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ غزہ کے مسلمانوں نے کفار کے جوڑ توڑ ڈالے اور اُن کی بنیادوں کو ہلادیا۔ جس طرح صلاح الدین ایوبی نے القدس کو آزادی دلائی ویسے ہی ہماری تلواریں بھی القدس کی آزادی تک واپس نہیں جاسکتی۔ میں آپ سے معرکہ سیف القدس کی تین سیاسی نتائج شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
1۔اس معرکے نے صیہونی نظریے کو باطل کردیا۔
2۔دوسرا فائدہ یہ ہوا کے فلسطین علاقائی یا نجی محفلوں تک محدود ہوچکا تھا مگر اب کی بار عالمی مسئلے کے طور پر سامنے آیا۔
3۔تیسرا نتیجہ یہ ہوا کے اُمت مسلمہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی طرف لوٹ چکی ہے۔یہ وہ عظیم یکجہتی ہے جو کہ آج کے مارچ کی صورت میں ظاہر ہورہی ہے۔ میرے بھائیو اور اُمت کی بیٹیو!آپ سب کو سلام۔میں اُمید کرتا ہوں کہ پاکستانی حکومت مسئلہ فلسطین کو اسی طرح آگے بڑھائے گی۔اللہ تعالی ہم سب کو فلسطین کی عظیم سرزمین پر جمع فرمائیں آمین۔

Name : Asra Ghauri . Education : M. A. Islamic Studies. Writer, blogger. Editor of web www.noukeqalam.com Lives In Pakistan.

Add Comment

Click here to post a comment